نیویارک کے گورنر کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق 9 جون کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ کو خطرے میں ڈالنے کی اطلاعات کے بعد نیویارک کے آئزن ہاور پارک اسٹیڈیم میں سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مین ہٹن سے ایک میل مشرق میں آئزن ہاور پارک اسٹیڈیم 3 سے 12 جون تک آٹھ کھیلوں کی میزبانی کرے گا۔
جس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا ہائی پروفائل میچ بھی شامل ہے۔
نیویارک اسٹیٹ کی گورنر کیتھی ہاکلے کا کہنا ہے کہ ان کی انتظامیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے خوش اسلوبی سے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے کئی مہینوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مشاورت کر رہی ہے
اور اس حوالے سے نیویارک اسٹیٹ پولیس کو بھی اعلیٰ حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔