پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔ کراچی اور لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں اس وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
ماحولیاتی آلودگی کے 8 نمونے مثبت نکلے، پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو بڑا دھچکا لگا ہے۔
کراچی اور لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں پولیو وائرس کے مزید 8 ماحولیاتی نمونے مثبت نکلے۔
اس کی تصدیق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی علاقائی پولیو لیبارٹری نے کی۔
این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے کیماڑی اور ملیر میں 3 مقامات پر سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
لاہور، حیدرآباد اور جیکب آباد سے ایک ایک ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس پایا گیا۔
سکھر شہر کے دو ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔