پنجاب بھر میں آٹے، میدے اور سوجی کی قیمتوں میں واضح کمی آ رہی ہے، وزیر خوراک

پنجاب بھر میں آٹے، میدہ اور سوجی کی قیمتوں میں واضح کمی ہوئی ہے، پنجاب کے وزیر خوراک بلال یاسین نے فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کی مارکیٹوں سے قیمتوں کا تقابلی جائزہ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گندم کی مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور اس حوالے سے سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے
، اجلاس میں بلال یاسین نے بتایا کہ 10 کلو آٹے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
وزیر خوراک پنجاب کا کہنا تھا کہ 80 کلو آٹے/میدہ کی قیمت 2770 روپے تک آگئی ہے،
اسی طرح سوجی کے 50 کلو تھیلے کی قیمت میں اوسطاً 1700 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
وزیر خوراک پنجاب نے بتایا کہ 80 کلو فائن آٹا/میدے کی قیمت میں 2770 روپے تک کمی ہوئی
ان کا کہنا تھا کہ فائن آٹے کا تھیلا 11 ہزار سے کم ہوکر 8 ہزار 230 میں دستیاب ہے،
سوجی 50 کلوگرام تھیلا 7150 سے کم ہو کر 5450 میں دستیاب ہے
روزمرہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو حقیقی ریلیف ملا ہے۔