پنجاب حکومت کا اینٹی بائیوٹک ادویات کے غیر ضروری استعمال پر پابندی کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے اینٹی بائیوٹک ادویات کا غیر ضروری استعمال روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے یہ منظوری وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت اجلاس میں دی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر اینٹی بائیوٹک کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ڈرگ کنٹرول ونگ، ہیلتھ کیئر کمیشن سے مشاورت شروع کرے گا اور ڈریپ سات دن میں سفارشات پیش کرے گا۔
سفارشات کو حتمی منظوری کے لیے اعلیٰ حکام کو پیش کیا جائے گا۔
میڈیکل سٹورز پر اینٹی بائیوٹک ادویات کی فروخت کو بھی ریگولیٹ کیا جائے گا۔