پنجاب رینجرز نےاسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بھارتی اسمگلر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا

پنجاب رینجرز نےاسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بھارتی اسمگلر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا
پاکستان رینجرز پنجاب نے بھارتی اسمگلر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد بھارتی حکام کے حوالے کر دیا۔
پاکستان رینجرز کا انسداد اسمگلنگ آپریشن جاری ہے،
اس دوران پاکستان رینجرز نے سلیمانکی کے اطراف کے سرحدی علاقے سریانوالی میں ایک بھارتی شہری کی پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اسے بین الاقوامی سرحدی قوانین کے مطابق تمام قانونی تقاضوں کے مطابق بھارتی حکام کے حوالے کر دیا۔