پنجاب میں رواں ہفتے بارش اور طوفان کا پی ڈی ایم اے الرٹ

پی ڈی ایم اے نے رواں ہفتے پنجاب میں بارش کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق 28 مئی سے یکم جون تک مختلف اضلاع میں طوفانی بارش کا امکان ہے، بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم اور منڈی بہاؤالدین میں بارش کا امکان ہے،
گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارروال، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں بھی بارش کا امکان ہے۔
لاہور، کشور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ میں بھی شامل۔