پٹرولیم لیوی سے سالانہ وصولیوں میں 100 فیصد اضافہ

پیٹرولیم لیوی تاریخی طور پر شہریوں سے وصول کی جاتی رہی ہے، ذرائع کے مطابق جولائی سے مارچ تک پیٹرولیم لیوی کی وصولی میں سالانہ بنیادوں پر تقریباً 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں لیوی کی وصولی 719 ارب 56 کروڑ روپے رہی جو کہ گزشتہ سال جولائی تا مارچ کے دوران 362 ارب 48 کروڑ روپے تھی۔
رواں مالی سال کے لیے پیٹرولیم لیوی وصولی کا ہدف 869 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔
آئی ایم ایف نے رواں مالی سال میں لیوی وصولی کا تخمینہ 918 ارب روپے لگایا ہے جب کہ گزشتہ مالی سال میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 580 ارب روپے جمع کیے گئے تھے۔
اس وقت پیٹرول پر 60 روپے فی لیٹر لیوی وصول کی جا رہی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر بھی 60 روپے فی لیٹر لیوی وصول کی جا رہی ہے۔