پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کا حصہ بننے کا فیصلہ کر لیا ہے

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے وفاقی حکومت کا حصہ بننے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے یہ فیصلہ دو صوبوں میں گورنر کے عہدے کے لیے اپنے رہنماؤں کی نامزدگی کے بعد کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے 2 صوبوں میں گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وفاقی حکومت کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے
، پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرمین شپ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سندھ کی 2، بلوچستان کی 2 اور باقی 4 وزارتیں پنجاب کے پارٹی رہنماؤں کو دی جائیں گی۔
علاوہ ازیں ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پہلے مرحلے میں وفاقی وزارتیں جبکہ دوسرے مرحلے میں وزرائے مملکت سنبھالے جائیں گے.
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبرپختونخوا کے عہدے کے لیے نامزد کیا ہے۔ اور گورنر پنجاب کے لیے سلیم حیدر کا نام لیا گیا ہے۔