پی ٹی آئی بانی کی بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی درخواست منظور

عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی درخواست منظور کرلی۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے پی ٹی آئی کے بانی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے ان کی اپنے بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی درخواست منظور کرلی۔
اس حوالے سے عدالت کی جانب سے جیل انتظامیہ کو احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔
عدالت نے جیل حکام کو پی ٹی آئی کے بانی کے خون کے نمونے ان کے معالج ڈاکٹر فیصل کی موجودگی میں پمز اسپتال کے ڈاکٹروں سے لینے کا بھی حکم دیا۔
عدالت نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا کیس اپیل کورٹ میں نہیں، اس لیے ہفتہ وار ملاقات کی درخواست متعلقہ عدالت میں دائر کی جائے۔