تحریک انصاف نے اپنے مرکزی سیکرٹریٹ کو سیل کرنے اور سی ڈی اے کی کارروائی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے شعیب شاہین اور عمیر بلوچ کے ذریعے مرکزی سیکرٹریٹ کو ڈی سیل کرنے کے خلاف درخواست دائر کی۔
درخواست میں کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے سینٹرل سیکریٹریٹ کو سیل کرنے کا حکم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی
درخواست میں سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر، چیئرمین سی ڈی اے اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا۔
یاد رہے کہ دو روز قبل انسداد تجاوزات مہم کے دوران سی ڈی اے نے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ کا ایک حصہ مسمار کردیا تھا اور تحریک انصاف کے دفتر کو بھی سیل کردیا تھا۔
پی ٹی آئی نے مرکزی سیکرٹریٹ میں کارروائی اور سیل کرنے کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا
-