چلاس میں سیف سٹی پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ

وزارت داخلہ نے اسلام آباد کی طرز پر داسو، چلاس میں سیف سٹی پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے
تاکہ چینی اور دیگر غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔
اجلاس میں چلاس سیف سٹی پراجیکٹ کے قیام کا جائزہ لیا گیا تاکہ داسو، چلاس میں چینی اور غیر ملکی شہریوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا سکے۔
اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو داسو، چلاس میں سیف سٹی کے قیام کے لیے جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے 15 روز میں حتمی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا
، شہباز شریف نے ہدایت کی کہ سیف سٹی قائم کیا جائے۔
جدید تقاضوں کے مطابق اسلام آباد اور لاہور کی طرز پر داسو، چلاس، سیف سٹی قائم کیے جائیں گے۔