ڈاکٹر یاسمین راشد ہسپتال سے ڈسچارج، کوٹ لکھپت جیل منتقل

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو سروسز ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد واپس جیل بھیج دیا گیا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد 5 روز سے سروسز اسپتال میں زیر علاج تھیں اور اب ان کی حالت ٹھیک ہے۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو اینٹی بائیوٹک کا کورس مکمل کرنے کے بعد جیل بھیج دیا گیا ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کی نواسی دوران علاج ان سے ملنے اسپتال آئی تھی۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو پانی کی کمی اور پیٹ میں درد کی شکایت پر سروسز اسپتال لایا گیا تھا۔
ساتھ ہی ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ یاسمین راشد کی طبیعت بدستور خراب ہے
تاہم اسپتال میں صحافیوں کی مبینہ ملاقات پر پولیس افسران ناراض ہوگئے اور اسپتال انتظامیہ پر دباؤ ڈال کر یاسمین راشد کو ڈسچارج کرکے جیل منتقل کردیا گیا۔