کشکول توڑ دیا، تجارتی و معاشی تعاون کواہمیت دے رہےہیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ رکاوٹیں توڑ دی ہیں، تجارتی اور اقتصادی تعاون کو اہمیت دے رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں وزرائے اعلیٰ نے سرمایہ کاری کے فروغ کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
یو اے ای کا دورہ انتہائی کامیاب رہا، یو اے ای کی جانب سے سرمایہ کاری کے لیے 10 ارب ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تجارتی اور اقتصادی تعاون کو اہمیت دیتے ہوئے بحران کا خاتمہ ہوا، دوست ممالک نے ایس آئی ایف سی کے اقدام کو سراہا،
عسکری قیادت نے بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔