گندم اسکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی کا سابق قائم مقام وزیراعظم سے تحقیقات کا فیصلہ

گندم کی درآمدی اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگراں وزیراعظم انورحق کاکڑ سے بھی پوچھ گچھ کا فیصلہ کیا ہے۔
کابینہ سیکرٹری کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی کا اجلاس کئی گھنٹے تک جاری رہا جس میں سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، سابق نگراں وزراء شمشاد اختر، گوہر اعجاز اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب سے پوچھ گچھ کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ گندم کی درآمد میں نگران کابینہ کا اہم کردار ہے، کمیٹی کی جانب سے سابق سیکرٹری محمد محمود اور کیپٹن ریٹائرڈ آصف سے پوچھ گچھ مکمل کر لی گئی ہے۔