گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے فلاحی تنظیموں کے تعاون سے اسکولوں میں مفت طبی معائنہ کرانے کا اعلان کیا،
کراچی کے سینکڑوں اسکولوں کے بچوں کو روزانہ ناشتہ بھی فراہم کیا جائے گا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ نجی فلاحی تنظیم کے دفتر کا دورہ کیا۔
رنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بچہ بھوکا اسکول نہیں جائے گا
، آئندہ ہفتے ایک ویب سائٹ لانچ کی جائے گی جہاں سرکاری اسکولوں کے اہل طلبہ کی رجسٹریشن کی جائے گی۔
انہوں نے اعلان کیا کہ دس خستہ حال سکولوں کی تزئین و آرائش کر کے ماڈل سکول بنائیں گے، فوڈ سکیورٹی بھی آج سے شروع کر دی گئی ہے۔