گیس لائن کی مرمت کے دوران کوئٹہ سمت کئی شہروں میں گیس کی فراہمی معطل

سوئی سدرن کے اعلامیہ کے مطابق گیس لائن کی مرمت کے دوران کوئٹہ کی سمت میں متعدد قصبوں بشمول مچھ، کولپور، مستونگ، کھڈ کھوچہ، منگوچر، قلات کانک، پڑنگ آباد، سپیزنڈ، جتنگ آباد میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔
اس کے علاوہ مینگل آباد، شیل ڈپو میں ہزار گنجی، بروری روڈ، اے ون سٹی، خروٹ آباد، خیزی، پی ایے ایف بیس سمگلی، ایئرپورٹ ، بلیلی میں بھی گیس بند رہے گی۔
ترجمان سوئی سدرن کے مطابق کلی برات، جناح ٹاؤن، شہباز ٹاؤن، کلی اسمائیلی، نواں کلی، کچھ ناصراں، کچلاک پشین، حرمزئی، زیارت اور ان سے ملحقہ علاقوں میں بھی گیس معطل رہے گی۔