ہر چیز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس، آئی ایم ایف کی شرائط ‘ وزیراعظم پریشان

نئے بیل آؤٹ پیکج کے لیے انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کی پیشگی شرط نے پاکستان میں فروخت ہونے والی تقریباً تمام اشیا بشمول ادویات پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا ہے،
جس نے حکومت کو سخت مشکل میں ڈال دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس سے متعلق شرائط پر بجٹ پر فوری عمل درآمد کی اجازت نہیں دی
تاہم وزارت خزانہ کو دوبارہ تیاریاں کرنے کی ہدایت کردی۔
ان شرائط کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا ٹیکس وصولی کا ہدف تقریباً 12900 ارب روپے مقرر کرنا ہوگا
جو کہ رواں مالی سال کے تخمینہ 9.23 ٹریلین روپے سے 40 فیصد زیادہ ہے۔
12.9 ٹریلین روپے کے ہدف کا مطلب ہے کہ ایف بی آر کو صرف ایک سال میں سالانہ 3700 ارب روپے اضافی اکٹھے کرنے ہوں گے جو کہ خراب معیشت کی وجہ سے تقریباً ناممکن ہے۔
اس سے قبل وزارت خزانہ نے وزیراعظم کو بتایا تھا کہ آئندہ مالی سال کے لیے ٹیکس کا ہدف 12.4 ٹریلین روپے ہے جسے بڑھا کر 12.9 ٹریلین روپے کردیا گیا ہے۔