احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہماری پہچان کرپشن نہیں بلکہ محنت اور فہم و فراست ہے، پوری دنیا میں اسی سے ہماری پہچان ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے کوشش کرنی چاہیے،
ہم پسماندہ ممالک میں شامل ہیں، ترقی پائیدار ترقی کے اہداف پر عمل درآمد سے ہی ممکن ہے،
ہمیں منفی آوازوں کو روکنا چاہیے۔ پاکستان کو معاشی ترقی کا واحد ایجنڈا اپنانا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکن یونیورسٹی نے کہا ہے کہ نازک موڑ کب ختم ہوگا، اب ہم نازک موڑ سے نکل رہے ہیں، ہمارا ہمسایہ اپنا ہدف حاصل کرچکا ہے،
2047 تک ملک کی ترقی کے لیے مثبت سوچ اور کام کرنا ہوگا۔
احسن اقبال نے کہا کہ دنیا پاکستانی قوم کی ذہانت اور محنت کی گواہی دے رہی ہے، ہمیں کرپشن اور نااہلی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ پاکستانی عوام نے 2022 کے سیلاب کا سامنا کیا، 2022 کے سیلاب کے بعد پاکستان کو حکمت عملی کے ذریعے بڑے جانی نقصان سے بچایا گیا
اب ہمیں متحد ہو کر پاکستان کے ترقیاتی پروگرام کو آگے بڑھانا ہے۔