یوم تکبیر کی 26 ویں سالگرہ پر چیئرمین جوائنٹ چیفس اور افواج پاکستان کی قوم کو مبارکباد

پاکستان کو دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بنے اور عالم اسلام کی واحد ایٹمی طاقت بنے ہوئے 28 مئی 1998ء کو بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پاکستان نے پانچ ایٹمی تجربات کر کے خود کو ایٹمی قوت قرار دیا۔
یکے بعد دیگرے ہونے والے دھماکوں کی یاد میں یوم تکبیر منایا جا رہا ہے۔
28 مئی 1998 کو چاغی میں اچانک زمین ہل گئی، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.0 تھی،
لیکن اس کی شدت نے پڑوسی ملک کا غرور خاک میں ملا دیا۔
چاغی کے پہاڑوں سے دھوئیں کی صورت میں ریت اڑنے لگی اور بھورے پہاڑ سنہری ہو گئے اور اس کی وجہ پاکستان کی جانب سے لگاتار 5 ایٹمی دھماکے تھے۔
پاکستان نے 28 مئی کو پانچ اور 30 ​​مئی کو چھٹے ایٹمی ہتھیاروں کا دھماکہ کرکے خود کو دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت اور اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت قرار دیا۔