آئندہ ہفتے میدانی علاقوں میں شدید گرمی پڑے گی‘محکمہ موسمیات

ماہرین موسمیات کے مطابق اس سال مون سون کی غیر معمولی بارشوں کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میدانی علاقوں میں اگلے ہفتے سے چلچلاتی گرمی شروع ہو جائے گی جب کہ پنجاب میں مئی کے تیسرے ہفتے سے طوفان اور بارشیں شروع ہو جائیں گی۔
ملک کے بیشتر شہروں میں موسم خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
کراچی میں بھی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے،
شہر میں 40 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چلنے کا امکان ہے۔ اگلے چند گھنٹوں کے دوران فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔