آئی ایم ایف سے مذاکرات ‘ ‘بجٹ کی تیاری میں تاخیر

آئی ایم ایف سے نئے بیل آؤٹ پیکج کے لیے ممکنہ مذاکرات کے پیش نظر نئے مالی سال کے لیے بجٹ کی تیاری میں تاخیر ہوئی ہے۔
وزارت خزانہ نے طے شدہ شیڈول پر عمل نہیں کیا، پاکستان کے ساتھ نئے بیل آؤٹ پیکج کی بات چیت کے سلسلے میں رواں مالی سال میں آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ رہا ہے۔
آئی ایم ایف کے وفد کی آمد کے پیش نظر نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری میں بھی تاخیر ہو رہی ہے۔ نئے مالی سال 2024 کے بجٹ کی تیاری کے شیڈول پر عمل نہیں ہو سکا۔
بجٹ حکمت عملی پیپر 22 اپریل تک تیار کیا جانا تھا اور وفاقی کابینہ نے اس کی منظوری دی تھی۔
2024 سے 2027 تک کے اگلے تین سالوں کے لیے بجٹ حکمت عملی پیپر ابھی تک تیار نہیں کیا گیا۔
مختلف وزارتوں کے بجٹ کے تعین کے حوالے سے سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس نہیں بلائے گئے۔