پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھر پیریز نے کہا ہے کہ نیتھن پورٹر کی قیادت میں آئی ایم ایف مشن کا وفد اگلے ہفتے پاکستانی حکام سے بات چیت کرے گا۔
ایستھر پیریز نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف مشن اگلے پروگرام پر بات کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا مقصد بہتر اور مضبوط گورننس کی بنیاد رکھنا ہے۔
آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھر پیریز نے کہا کہ بات چیت میں لچکدار اقتصادی ترقی کی بنیاد رکھنے پر توجہ دی جائے گی۔