ایف بی آر، وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے ساتھ آئی ایم ایف مشن کے تکنیکی سطح کے مذاکرات ختم ہوگئے،
پالیسی سطح کے مذاکرات 20 مئی سے شروع ہوں گے۔ اقتصادی ٹیم اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات 20 مئی سے شروع ہوں گے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پالیسی سطح کے مذاکرات میں آئندہ مالی سال کے لیے ٹیکس اور نان ٹیکس ریونیو پر بات کی جائے گی۔ اہداف مقرر کیے جائیں گے۔
نئے مالی سال کے لیے میکرو اکنامک اہداف بھی طے کیے جائیں گے، آئی ایم ایف نے حتمی منظوری کے لیے ابھی تک گرین سگنل نہیں دیا
تاہم پالیسی سطح کے مذاکرات کے اختتام پر عملے کی سطح پر منظوری کا امکان ہے۔