انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
آئی ایم ایف نے اپنے پیغام میں کہا کہ معاشی استحکام کا تعلق سیاسی استحکام سے بھی ہے، سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معاشی شعبے میں چیلنجز تھے۔
آئی ایم ایف مشن کے سربراہ نے امید ظاہر کی کہ مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے اور پاکستان کی حمایت جاری رہے گی۔
آئی ایم ایف کی جانب سے دی گئی سفارشات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔