آئی ایم ایف کا پاکستان سے اخراجات کم کرنے کا مطالبہ

آئی ایم ایف پاکستان کے مطابق پاکستان کی جانب سے دیے گئے قرضوں پر بھاری سود کی ادائیگیوں کو معیشت پر بوجھ قرار دیتے ہوئے حکومت سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے بیل آؤٹ پیکج پر مذاکرات جاری ہیں۔
وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال میں قرضوں کا تناسب 72.1 فیصد سے کم ہو کر 70 فیصد ہو جائے گا۔
جولائی سے مارچ تک وفاقی حکومت کی خالص آمدنی 5 ہزار 313 ارب روپے ریکارڈ کی گئی،
انتہائی زیادہ بیرونی فنانسنگ کی ضروریات، سود کی بلند شرح قرضوں کی پائیداری کے لیے خطرناک قرار دی گئی۔
آئندہ مالی سال کے مطابق قرضوں پر سود 9 ہزار 787 ارب روپے تک جانے کا امکان ہے۔