آئی جی آزاد کشمیر سہیل حبیب تاجک کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

آزاد کشمیر کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سہیل حبیب تاجک کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
آزاد کشمیر کے آئی جی سہیل حبیب تاجک کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ گریڈ 20 کے افسر عبدالجبار کو نیا انسپکٹر جنرل تعینات کر دیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ اسلام آباد کے ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد ندیم بخاری کا بھی تبادلہ کر کے ان کی خدمات وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سپرد کر دی گئی ہیں۔
تقرری و تبادلے کا نوٹیفکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھی جاری کر دیا گیا ہے۔