آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے فارمیٹ میں تبدیلی پر غور شروع کردیا گیا

پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فارمیٹ میں تبدیلیاں شروع ہو گئی ہیں۔
اسٹیک ہولڈرز بشمول براڈکاسٹرز کے درمیان چیمپئنز ٹرافی 2025 کے مستقبل کے حوالے سے اہم بات چیت ہوئی ہے۔
اجلاس میں تجویز دی گئی کہ چیمپئنز ٹرافی کا ایونٹ 50 اوورز کے بجائے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے
، اعداد و شمار پیش کیے گئے جس سے معلوم ہوا کہ ورلڈ کپ 2019 کے بعد سے 50 اوور کے فارمیٹ میں حاضری میں 20 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔
براڈکاسٹرز اشتہارات کی وجہ سے ODI فارمیٹ کو ترجیح دیتے ہیں لیکن سلاٹ فروخت کرنے کے امکانات بہت کم ہیں۔
پاکستان میں آئندہ چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد اگلے سال فروری اور مارچ کے وسط میں ہونے کا امکان ہے جبکہ منتظمین کے لیے چیمپئنز ٹرافی کے لیے 17 سے 18 دن کی ونڈو الاٹ کرنے کے امکانات تلاش کیے جا رہے ہیں۔
آئی سی سی نے ون ڈے فارمیٹ کے انعقاد کے حقوق فروخت کر دیے ہیں، اس لیے فارمیٹ میں تبدیلیوں پر اسٹیک ہولڈرز سے بات کی جائے گی۔