تحریک انصاف کی مرکزی قیادت میں عہدوں کے لیے رسہ کشی جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایک خبر سے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت میں مزید اختلافات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے
ذرائع کے مطابق بانی صدر کی جانب سے زین قریشی کو پارلیمانی لیڈر نامزد کرنے کے بعد پارٹی میں اختلاف پیدا ہوا اور معاملہ پولیٹیکل کمیٹی کو بھجوا دیا گیا
، ذرائع کے مطابق صاحبزادہ محبوب سلطان کا نام بھی پارلیمانی لیڈر کے لیے تجویز کیا گیا۔
سنی اتحاد کونسل کا پارلیمانی لیڈر پنجاب سے نامزد کیا جائے گا۔ نامزدگی پر فیصلہ آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔