آج سے 27 مئی تک ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔
سندھ اور پنجاب میں آج سے 23 مئی تک دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ جبکہ 23 سے 27 مئی تک 6 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 27 مئی تک اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات، کراچی میں گرمی کی لہر کا کوئی امکان نہیں۔