بجلی کے بل اور مہنگائی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر آزاد کشمیر میں چوتھے روز بھی ہڑتال جاری ہے
جب کہ لانگ مارچ اور احتجاج کی کال پر مختلف علاقوں سے قافلے مظفرآباد کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔
سدھنوتی آزاد کشمیر کے مظاہرین نے بلوچ اور اعوان آباد میں انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے رکاوٹیں ہٹا دیں۔
آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر لانگ مارچ، چکہ جام اور ہڑتال کا آج چوتھا روز ہے،
جس کے باعث بھمبر میں انٹرنیٹ سروس، باغ میں انٹرنیٹ کے ساتھ موبائل فون سروس، جب کہ کشمیر میں تمام موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروس بند ہے۔