اتحادیوں کی سیاست ناکام ہو چکی ہےلیاقت بلوچ

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اتحادیوں کی سیاست دراصل پاکستان میں ناکام ہو چکی ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران لیاقت بلوچ نے کہا کہ گندم کے بحران سے سخت پریشان ہیں، کسانوں کو ریلیف دیا جائے، کسانوں پر مظالم کے خلاف 16 مئی کو احتجاج ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کسانوں سے اظہار یکجہتی کرتی ہے، پہلے مرحلے میں لاہور میں جلسہ کیا جائے گا، جس کے بعد احتجاج کا دائرہ دوسرے شہروں تک پھیلائیں گے۔