اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کے رولز میں ترمیم کے حوالے سے فیصلہ نہ ہوسکا اطلاعات کے مطابق ججز کی تقرری کے عمل سے متعلق جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس ختم ہوگیا۔
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ ،جسٹس منیب اختر ،جسٹس امین الدین خان اور جسٹس یحیی آفریدی شریک ہوئے ، اجلاس میں چاروں ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان شریک ہوئے ۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ،اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور جسٹس ریٹائرڈ منظور ملک بھی اجلاس میں موجود تھے ۔
ذرائع کےمطابق جوڈیشل کمیشن رولز میں ترمیم کا فیصلہ نہ ہوسکا، رولز کی منظوری کا معاملہ آئندہ اجلاس تک ملتوی کردیاگیا۔