اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں پہنچ گئیں
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان اور جاپان فائنل میں پہنچ گئے، پاکستان 2011 کے بعد پہلی بار اذلان شاہ کپ کے فائنل میں پہنچا ہے۔
ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری میچ میں جاپان نے ملائیشیا کو 1-2 سے شکست دی۔
پوائنٹس ٹیبل میں پاکستان اور جاپان کے 10،10 پوائنٹس ہیں جس کے بعد دونوں ٹیموں نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔