اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ کیا گیا؟

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان منسوخ ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق کرغز حکومت نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر امیر مقام کو موجودہ صورتحال میں بشکیک نہ آنے کا مشورہ دیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کرغز حکومت نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو بتایا کہ موجودہ صورتحال میں اعلیٰ سطحی وفد کی آمد سے دنیا میں منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
کرغیز حکومت نے ایک نچلے درجے کے اہلکار کو بھیجنے کی تجویز دی ہے
ذرائع کے مطابق کرغز حکومت کا کہنا تھا کہ حالات کنٹرول میں ہیں، ایک رات کے علاوہ کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پاکستانی طلباء پر تشدد کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر امیر مقام کو بھیجا
اور طلباء کی واپسی کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کی ہدایت کی تھی۔
بعد ازاں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر امیر مقام کا دورہ کرغزستان اچانک ملتوی کر دیا گیا۔