اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی کا نوٹیفکیشن سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج

اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی کا نوٹیفکیشن سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
اسحاق ڈار کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کرنے والی درخواست پر کل سماعت مقرر کر دی گئی ہے۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کل درخواست کی سماعت کرے گا۔
درخواست طارق منصور ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے۔