اسرائیل سے متعلق تاریخی حقائق نہیں بتائے جاتے‘فضل الرحمن

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں منعقدہ قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے حوالے سے لوگوں کے ذہنوں میں غلط سوالات ڈالے جاتے ہیں
، کہا جاتا ہے کہ اسرائیل ایک حقیقت ہے، انہیں تسلیم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ فلسطین سے آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین کا تذکرہ ہزاروں سال کی تاریخ میں ہوسکتا ہے لیکن اسرائیل کا نہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے۔ تاریخی حقائق بیان نہیں کیے گئے۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان کے بانی قائداعظم محمد علی جناح پہلے شخص تھے جنہوں نے اسرائیل کے حق میں قرارداد کا جواب دیا۔