اسرائیلی انتہا پسندوں نے غزہ میں محصور فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان لے جانے والے ٹرکوں پر حملہ کیا۔
امدادی ٹرک اسرائیلی علاقے سے غزہ میں داخل ہونے والے تھے کہ اسرائیلی انتہا پسند ٹرکوں پر سوار ہوئے اور انہوں نے ٹرکوں اور دیگر افراد پر آٹے کی بوریاں پھینک دیں جس سے تباہی ہوئی۔
اس موقع پر اسرائیلی پولیس خاموش تماشائی بنی رہی جس کی وجہ سے ہزاروں ٹن خوراک ضائع ہو گئی۔.
امدادی ٹرک اردن سے بھیجے گئے۔ ادھر غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 سے زائد رہائشی علاقوں پر بمباری کی گئی اور فلسطینی شہید ہوئے۔