الیکشن کمیشن کا پنجاب اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے خط لکھنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے دوبارہ خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ایک اور خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خط میں دوبارہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ای وی ایم اور ای ووٹنگ سے متعلق ترامیم کو ہٹانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے حوالے سے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھا جائے گا۔
الیکشن کمیشن محرم کے فوراً بعد پنجاب اور اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کا قیام چاہتا ہے۔