الیکشن کمیشن کے سیکرٹری ڈاکٹر آصف حسین نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے سیکریٹری ڈاکٹر آصف حسین نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
جمعرات کو الیکشن کمیشن کے سیکریٹری ڈاکٹر آصف حسین نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جب کہ الیکشن کمیشن نے بھی ان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔
جبکہ عمر حمید خان کو دوبارہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے عمر حمید کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ عمر حمید خان نے 5 جنوری کو خرابی صحت کے باعث استعفیٰ دیا تھا۔
ڈاکٹر آصف حسین بھی خرابی صحت کے باعث استعفیٰ دے چکے ہیں۔