امریکا اورسعودی عرب میں سیکیورٹی معاہدہ جلد متوقع

امریکا اور سعودی عرب میں سیکیورٹی معاہدہ ہوگا یا نہیں میں بائیڈن انتظامیہ جلد فیصلہ کرے گی۔امریکی نیوزنیٹ ورک وائس آف امریکاکا دعویٰ ہےکہ غزہ جنگ کی وجہ سے سکیورٹی معاہدہ تعطل کاشکار ہوا،اب بائیڈن انتظامیہ پر منحصر ہے کہ وہ کیا وہ سعودیہ کے ساتھ معاہدہ طے کرے گی یا سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر آنے تک سہہ فریقی معاہدہ ہونے کا انتظار کرے گی۔معاہدے کی صورت میں سعودی عرب چین سے ہتھیاروں کی خریداری اور سعودی عرب میں ہونے والی سرمایہ کاری بھی روک دے گا۔