اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیںدینگے:ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے امریکا کو پناہ دینے کی قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے بیان کی تردید کی ہے۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے امریکہ کو اڈے دینے کی قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کسی ملک یا حکومت کو بیس دینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔