ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر کہاں گرا؟

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر مشرقی آذربائیجان صوبے کے شہر تبریز سے 100 کلومیٹر دور گر کر تباہ ہو گیا۔
حادثے کے وقت ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد الحیان، تبریز کے گورنر اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای ہیلی کاپٹر میں موجود تھے۔
دیگر اعلیٰ حکام بھی جہاز میں موجود تھے۔
ایرانی میڈیا نے ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبدالحیان اور تبریز کے گورنر کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کریش ہونے کے مقام پر ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ہے اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ تک پہنچ گئی ہیں۔
ایرانی میڈیا رپورٹس میں ایرانی ہلال احمر کے سربراہ کے حوالے سے بھی کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے بعض افراد کی لاشیں جلنے کی وجہ سے شناخت سے باہر ہیں۔