ایران کے نائب صدر برائے انتظامی امور محسن منصوری نے تصدیق کی کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے وفد میں شامل دو افراد نے امدادی ٹیموں سے رابطہ کیا ہے۔
ایران کے نائب صدر برائے انتظامی امور محسن منصوری نے بھی حادثے کی جگہ کا تعین کیا ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر میں صدر کے ساتھ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان، مشرقی آذربائیجان کے گورنر ملک رحمتی اور ایرانی سپریم لیڈر کے ترجمان بھی سوار تھے۔
ایرانی فوج سمیت 40 ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں تاہم ایرانی میڈیا کے مطابق شدید بارش اور دھند کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو جائے حادثہ تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لیے ڈرونز کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔
ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ ایرانی صوبے مشرقی آذربائیجان میں پیش آیا جہاں صدر ڈیم کے افتتاح کے بعد تبریز واپس جا رہے تھے۔
ڈیم کی افتتاحی تقریب میں آذربائیجان کے صدر نے بھی شرکت کی۔