ایران کے فوجی سربراہ محمد باقری نے رئیسی ہیلی کاپٹر کے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران کے فوجی سربراہ محمد باقری نے ہیلی کاپٹر کے حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ملٹری چیف نے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کو حادثے کی وجہ کی تحقیقات شروع کرنے کا حکم دیا۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جنرل اسٹاف کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔
یاد رہے کہ سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر اتوار کو ہیلی کاپٹر کے حادثے میں جان کی بازی ہار گئے تھے جس کی تصدیق پیر کو کی گئی تھی۔