ایران میں امریکی اور برطانوی کمپنیوں پر پابندی

ایران نے غزہ میں جنگ کی حمایت کرنے پر امریکی اور برطانوی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں امریکی اور برطانوی حکام اور اداروں پر پابندیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
ایران نے سات اعلیٰ امریکی حکام پر پابندیاں عائد کر دی ہیں جن میں سپیشل آپریشنز کمانڈ کے کمانڈر جنرل برائن فینٹن اور امریکی بحریہ کے 5ویں بحری بیڑے کے سابق کمانڈر وائس ایڈمرل بریڈ کوپر شامل ہیں۔
برطانوی حکام اور ادارے جو ایرانی پابندیوں کی زد میں آئیں گے ان میں وزیر دفاع گرانٹ شیپس، برطانوی فوج کے اسٹریٹجک کمانڈر جیمز ہاکن ہل اور بحیرہ احمر میں برطانوی رائل نیوی شامل ہیں شیوران اور برطانوی کمپنیوں ایلبٹ سسٹمز، پارکر میگگٹ اور آن کے لیے بھی جرمانے کا اعلان کیا گیا ہے۔