ایران کے عبوری صدر نے صدارتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا

ایران کے عبوری صدر محمد مخبر نے 28 جون کو صدارتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایران کے عبوری صدر محمد مخبر کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں پارلیمنٹ کے اسپیکر اور عدلیہ کے سربراہ نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایران میں صدارتی انتخابات 28 جون کو ہوں گے۔
صدارتی امیدواروں کی رجسٹریشن 30 مئی سے 3 جون تک ہو گی جب کہ صدارتی انتخاب کی مہم 12 سے 27 جون تک چلائی جائے گی۔
ایران میں صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں اچانک موت کے باعث صدارتی انتخابات ہو رہے ہیں۔
ایرانی حکام نے اس ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی آرمی چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔