ایمل ولی بغیر کسی مقابلے کےپارٹی کے مرکزی صدر منتخب

پشاور: سینئر سیاستدان اسفندیار ولی کے صاحبزادے اور عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر امل ولی خان اے این پی کے مرکزی صدر منتخب ہوگئے۔
اے این پی کے انٹرا پارٹی الیکشن آج ہو رہے ہیں جس میں پارٹی صدر اور دیگر عہدوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق ایمل ولی کے مقابلے میں اے این پی کے صدر کے عہدے کے لیے کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے
اس لیے اس بات کا قوی امکان ہے کہ ایمل ولی بلامقابلہ اے این پی کے صدر منتخب ہو جائیں گے۔
یاد رہے کہ امل ولی خان سے قبل ان کے والد اسفند یار ولی اے این پی کے مرکزی صدر تھے تاہم وہ کافی عرصے سے سیاسی سرگرمیوں سے دور ہیں اور انہوں نے رواں سال فروری میں ہونے والے عام انتخابات میں بھی حصہ نہیں لیا تھا۔