قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنے نئے بلے تیار کر لیے۔
کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے جارحانہ بلے بازی کے لیے اپنے پسندیدہ بلے تیار کیے، دونوں کرکٹرز نے اپنے سامنے بیٹ بنانے کے لیے کئی گھنٹے فیکٹری میں گزارے،
رضوان اور بابر نے بار بار بیٹ کا وزن چیک کیا اور بلے کو بنایا۔ بابر اعظم اور محمد رضوان آنے والے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے امتحان میں پورا اترنے کے لیے پرعزم ہیں ۔
کرکٹرز کا کہناتھا کہ بیٹ خود بنوائے ہوں تو پھر کھیلنے کا مزہ ہی اپنا ہوتاہے ۔