اسلام آباد: انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے بارشوں کے بعد آبی ذخائر میں اضافے کے بعد صوبوں کے پانی کے کوٹے میں اضافہ کردیا۔
ارسا کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پانی کے بہاؤ میں 47 فیصد اضافہ ہوا ہے اور خریف کے لیے پانی کی قلت 30 فیصد سے کم ہو کر 21 فیصد رہ گئی ہے۔
بیان کے مطابق ملک میں حالیہ بارشوں کے باعث پانی کے ذخیرے میں تقریباً 36 لاکھ ایکڑ فٹ کا اضافہ ہوا ہے۔
ارسا کے مطابق آج تک تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں 4.358 ملین ایکڑ فٹ پانی موجود ہے۔