بجلی صارفین پر ایک بار پھر اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو اپریل کے لیے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کردی
، نیپرا اس درخواست پر 30 مئی کو سماعت کرے گی۔ درخواست منظور ہونے کی صورت میں ایک ماہ کے لیے بجلی 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے
، سی پی پی اے نے نیپرا کو ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کر دی ہے۔
درخواست کی منظوری سے صارفین پر 34 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپریل میں فرنس آئل اور ڈیزل سے بجلی کی پیداوار نہیں ہوئی
، ایک ماہ میں ہائیڈل سے بجلی کی پیداوار 22.96 فیصد، مقامی کوئلے سے 10.19 فیصد رہی۔
مقامی گیس سے 11.28 فیصد پیداوار: درخواست میں کہا گیا ہے کہ 11.28 فیصد بجلی مقامی گیس سے پیدا کی گئی۔
اپریل میں درآمدی ایل این جی سے بجلی کی پیداوار تقریباً 25 فیصد تھی جبکہ جوہری ایندھن سے 23.64 فیصد تھی۔